مرکزی وزیر مملکت وزیر برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی
نے اقلیتوں کے صدیوں پرانے روایتی ہنر کو فروغ دینے کے عہد کے ساتھ آج یہاں
ہنر ہاٹ فیس بک پیج کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹرنقوی نے کہا کہ 11 فروری سے
26 فروری تک جاری رہنے والے ہنر ہاٹ کے انعقاد کا مقصد جہاں دستکاری اور
ہاتھوں سے تیار کی جانے والی اشیاء سے متعلق پرانے روایتی
ہنر کی نمائش
کرنا ہے ، وہیں اس کے ذریعے ان پیشوں سے وابستہ لوگوں کو اس کے لئے قومی و
بین الاقوامی مارکیٹ بھی فراہم کرانا ہے تاکہ ان کے لئے روزگار کے نئے نئے
مواقع پیدا ہوسکیں۔انہوں نے بتایا کہ 11 فروری سے شروع ہونے والے ہنرہاٹ میں 15 فروری تک
تقریباً 15 لاکھ افراد کی ریکارڈ شرکت درج کی گئی ہے جس سے اس کی کامیابی
کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
جاری۔